- Resource Types
- Resource Languages
-
- Urdu
- Institutional Repository
About Site Language
WHDL is viewable in multiple languages. Use the pull-down menu to select a language to view the site.
I changed my language, but I’m still seeing resources in the other languages?
If a resource or text has not been translated into your selected language, it will appear in the initially added language. We are always looking for help translating these resources. If you can help, contact us!
WHDL - 00021629
شاگرد بننے کے عمل کا موت کے اِس طرف کوئی خاتمہ نہیں ہے۔ تمام مسیحیوں کو بطور خُداوند یسوع مسیح کے شاگرد متواتر ترقی کرتے رہنے کی ضرورت ہے۔ شاگرد بننا زندگی بھر کا عمل ہے ۔ نئے ایماندار کی روحانی زندگی کے سفر کے پہلے دوسال جڑپکڑنے کے ہوتے ہیں۔ اِن ابتدائی برسوں میں مسیحی کو ایک ٹھوس بنیاد ڈالنے کی ضرورت ہوتی ہے جو امتحانات اور آزمائشوں کے وقت میں قائم رہے ۔ بدقسمتی سے اگر وہ ٹھوس بنیاد نہیں ڈالتے تو اُن کی نا پختہ بنیاد امتحانات اور آزمائشوں کے وقت میں گر جائے گی(متی 7: 24- 27)۔
|
|
شاگردیت کے اِس عمل میں مدد کے لئے ہم نے مطالعہ بائبل کا یہ دو سالہ مواد مرتب کِیا ہے۔ مطالعہ کا یہ مواد آپ کی مدد کے لئے ایک آلہ ہے۔ جب وہ نئے مسیحی سے مکمل طور پر خُداوند یسوع مسیح کےپیروکار بننے کا سفر کرتے ہیں تو یہ مطالعہ بطور اُستاد اُن کی راہنمائی کرنے میں آپ کی مدد کرے گا ۔ یہ مطالعات شروع سے آخر تک بائبل پر مشتمل ہیں۔ اور اپنے طلبہ کو خُدا کی کہانی کا مکمل فہم دیتے ہیں جو کہ بائبل میں منکشف ہے۔
|
یہ مواد ہماری JFHP لیڈرشپ ٹول کٹ میں بھی دستیاب ہے: https://discapp.jfhp.org/ بہت سی دوسری زبانوں میں۔
2023